جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

ایران سے تجارتی تعلقات میں توسیع، اقتصادی ترقی کے لیے ایک نیا باب

25 فروری, 2025 14:35

ایس آئی ایف سی کی معاونت کے باعث ملک کے کاروباری ماحول میں نمایاں بہتری، تجارت کی نئی  راہیں ہموار ہوگئیں۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ایران کی جانب سے پاکستان کی کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔

"فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز” اور ایران کے "مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز "کی اعلیٰ سطحی ملاقات میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ، مالی سال 2023-24ء میں تجارتی حجم 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت عالمی برادری کا پاکستان کے ساتھ تجارت و کاروبار کے لیے اعتماد بحال ہورہا ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے دونوں ممالک کا کاروباری روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔