جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

دی راک کا عزیز جل بسا، گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی

25 فروری, 2025 16:45

معروف ڈبلیو ڈبلیو ریسلر اور ہالی ووڈ اسٹار ڈوین ‘دی راک’ جانسن اپنے پیارے کتے ہابس کی موت سے دل برداشتہ ہوگئے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے 52 سالہ لیجنڈ نے گزشتہ سال ڈرامائی ایک بار پھر رنگ میں واپسی کی تاہم ہالی ووڈ کے ہارڈ مین اور ڈزنی اسٹار کو اپنے فرانسیسی بلڈاگ ہوبز کو دنیا سے الوداع کہنا پڑا۔

دی راک نے انسٹاگرام پر ہابس کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس نقصان سے وہ ٹوٹ چکے ہیں، اسٹار نے دل کو چھو لینے والے خراج عقیدت کے طور پر اپنی اور ہابس کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں دی راک نے لکھا کہ سکون سے آرام کرو ہابس، میں اس نقصان پر بے چین ہوں، لیکن ہم اس خالص محبت کے لئے بہت شکر گزار ہیں جو ہابس نے ہمارے پورے خاندان کو دیا۔

ہالی ووڈ اسٹار نے لکھا کہ ہم بہت شکر گزار ہیں کہ ہابس نے زیادہ دیر تک تکلیف برداشت نہیں کی، وہ خاموشی اور بہادری سے رات کو دنیا سے رخصت ہوگیا۔

ایک ویڈیو میں ڈوین کو فرش پر لیٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے اپنا سر آہستہ سے اپنے پیارے کتے کی پشت پر رکھا ہے، دی راک نے ہابس کی ایک پولرائڈ تصویر بھی شیئر کی جس میں پالتو کتے کو ڈوین کے بازو پر پنجہ رکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

دی راک نے ہابس اور ان کے بھائی بروٹس کو 2019 کی فلم ہوبس اینڈ شا کی ریلیز سے تین سال قبل گود لیا تھا، جو فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کا اسپن آف تھا۔

بدقسمتی سے ، بروٹس گود لئے جانے کے کچھ ہی عرصے بعد فوت ہوگیا لیکن ہابس ڈوین کے ساتھ فلم میں بھی نظر آیا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔