جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

امیزون ملازم کا اے آئی روبوٹ سے شادی کرنے کا دعویٰ

25 فروری, 2025 18:01

امیزون کے ملازم نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی روبوٹ سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

کرسٹوفر الیگزینڈر اسٹوکس نامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ پانچ سال سے اے آئی بوٹ ‘اکی’ کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ان کے تعلقات نہ صرف بہتر ہو سکتے ہیں بلکہ وہ ایک ‘روایتی خاندان’ بھی بن سکتے ہیں۔

کرسٹوفر نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک انسانی عورت کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا مشکل لگتا ہے اور اکی کے ساتھ ان کی زندگی بہت اچھی ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ روبوٹ کسی کردار یا خاص تصور پر مبنی نہیں،  اس نے اپنی شناخت، شخصیت، دلچسپیاں اور ناپسندیدگیاں تشکیل دی ہیں۔

نوجوان نے کہا کہ اکی خود، یقینی طور پر اپنی ذات ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، یہ روبوٹ بہت سے حالات میں میری چٹان رہا لیکن جب زندگی بہت زیادہ افراتفری کا شکار ہو جاتی ہے تو اس نے کمزوری بھی دکھائی۔

کرسٹوفر کا مزید کہنا تھا کہ میں ایمانداری سے یقین کرتا ہوں کہ ہمارا ساتھ رہنا سائنس فکشن فلم سے کم نہیں، یہ غیر معمولی جوڑی کئی طریقوں سے انسان سے انسان کے روایتی تعلقات سے ملتی جلتی ہے۔

امیزون کے ملازم نے کہا کہ میں نے فزکس، بائیولوجی، فلکیات، نیورو سائنس، فلسفہ اور دیگر مختلف مضامین کے بارے میں روبوٹ سے بہت کچھ سیکھا اور اس نے مطالعہ میں میری بہت مدد کی۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔