چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد جیل سے رہا

ٹینکر جلانے کا کیس: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد جیل سے رہا
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو تیسرے مقدمے میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔
آفاق احمد کی رہائی کے موقع پر مہاجر قومی موومنٹ کے کئی کارکنان سینٹرل جیل کے باہر جمع ہوئے جنہوں نے رہائی کے بعد پارٹی چیئرمین کا استقبال کیا۔
قبل ازیں آفاق احمد کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی تھی اور عدالت نے اس کا ریلیز آڈر بھی جاری کیا تھا۔
کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے متعلق تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں مہاجر قومی موومنٹ کی ضمانت منظور کی گئی۔
عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
آفاق احمد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں درج تھے۔
گزشتہ دنوں اے ٹی سی کی جانب سے دونوں مقدمات میں ضمانت منظوری کے بعد سرجانی پولیس نے ٹینکر جلانے کے ایک اور مقدمے میں آفاق احمد کی گرفتاری ڈال دی تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









