نوشکی گولڈن ڈیزرٹ جیپ ریلی؛ ایڈونچر، ثقافت اور سیاحت کا امتزاج

نوشکی گولڈن ڈیزرٹ جیپ ریلی؛ ایڈونچر، ثقافت اور سیاحت کا امتزاج
نوشکی میں گولڈن ڈیزرٹ جیپ ریلی منعقد کی گئی جو ایڈونچر، ثقافت اور سیاحت کا امتزاج ہے۔
نوشکی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے جیپ ریلی منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے ریسرز نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا مقصد بلوچستان میں سیاحت، کھیلوں اور ثقافتی حسن کو اجاگر کرنا تھا۔
ریلی کے ساتھ کیمل ریس، نیزہ بازی، بلوچی چاپ، اور بچوں کے لیے تفریحی مقابلے بھی شامل تھے۔
افتتاح ایم پی اے روی پاھوجھا نے کیا جبکہ عسکری و سول حکام، قبائلی عمائدین اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔
ماہر ڈرائیورز نے صحرائی راستوں پر مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا، جس سے نوجوانوں میں موٹر اسپورٹس کا شوق بڑھا۔
یہ ایونٹ بلوچستان کے امن، استحکام اور سیاحتی حسن کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہا۔
نمایاں ریسرز کو انعامات دیے گئے، جبکہ شرکاء نے مزید ایسے مقابلوں کی خواہش ظاہر کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












