جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

خیبر پختونخوا میں گورنر راج پر مشاورت کرلی گئی ہے، فیصل کریم کنڈی

25 ستمبر, 2026 15:19

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی اور کرپشن عروج پر ہے، گورنر راج لگانے پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبے کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اس وقت صوبے کے اندر کھلم کھلا دہشت گردی، لاقانونیت اور بدترین کرپشن کا راج ہے، جس پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے اپنے دو رہنماؤں کو حکومت سے پس پردہ رابطوں کا ٹاسک دے دیا

فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کے حوالے سے سنجیدہ مشاورت کی گئی ہے اور آئین کے تحت گورنر راج ماضی میں بھی لگتے رہے ہیں، اس لیے یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں ہوگا۔

صوبے کی حکمران جماعت کے احتجاج اور لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے پاس اپنے اس لانگ مارچ کے لیے کوئی تیاری ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں صورتحال یہ ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ خود بخود آ کر اپنی گرفتاریاں دے رہے ہیں، جنہیں دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ لوگ آج یا کل میں خود ہی اپنا یہ مارچ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔