جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

پی ٹی آئی نے اپنے دو رہنماؤں کو حکومت سے پس پردہ رابطوں کا ٹاسک دے دیا

25 ستمبر, 2026 15:16

تحریک انصاف نے اپنے آئندہ احتجاج اور مارچ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے جماعت کے دو بڑے رہنماؤں کو حکومت کے ساتھ پس پردہ رابطوں کی معاونت کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں سے یہ اہم معلومات سامنے آئی ہیں کہ پارٹی قیادت نے احتجاجی حکمت عملی کے دوران بعض اہم رہنماؤں کے کردار کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے دو سرکردہ رہنماؤں کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو حکومت کے ساتھ پس پردہ یعنی بیک ڈور رابطوں میں بھرپور معاونت فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات پر غور، لانگ مارچ کو سیاسی حکمت عملی سے روکنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ پارٹی کے اندر موجود مختلف رہنماؤں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور اسی بنیاد پر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر دونوں کو اسلام آباد میں ہی مقیم رکھا جائے۔

پارٹی کے بیشتر رہنماؤں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ چونکہ ان دونوں رہنماؤں کا طرزِ سیاست تحریک انصاف کے باقی سخت گیر رہنماؤں کی طرح جارحانہ نہیں ہے، اس لیے انہیں اسلام آباد میں ہی رہنا چاہیے۔

پارٹی کے اندر کچھ حلقوں کی یہ رائے بھی سامنے آئی ہے کہ اگرچہ یہ دونوں رہنما بانی اور تحریک انصاف کے نام اور ووٹوں پر تمام سیاسی مراعات حاصل کر رہے ہیں، تاہم وہ اس تحریک میں اتنے متحرک نظر نہیں آئے جتنا کہ توقع کی جا رہی تھی۔

ان تمام اندرونی آراء اور سیاسی حالات کا جائزہ لینے کے بعد پارٹی قیادت نے ان دونوں شخصیات کو اسلام آباد میں رکھ کر حکومتی رابطوں کا اہم فریضہ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔