خواتین کو مفت الیکٹرک موٹربائیکس فراہم کرنے کا اعلان

خواتین کو مفت الیکٹرک موٹربائیکس فراہم کرنے کا اعلان
حکومت سندھ نے پیشہ ورانہ فرائض کے دوران خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے انہیں مفت الیکٹرک موٹرسائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کی حمایت کیلئے الیکٹرک وہیکل (ای وی) موٹر سائیکل اسکیم کیلئے 300 ملین روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق موٹر سائیکلیں لکی ڈرا سسٹم کے ذریعے خواتین کو الاٹ کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت تعلیم میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
مزید پڑھیں:طالبات کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان
حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ سالانہ 1200 الیکٹرک موٹر سائیکلیں تقسیم کرے گا جس میں ہر ماہ 100 خواتین وصول کر سکیں گی۔
اس ای وی موٹر سائیکل اسکیم کی منظوری 27 فروری کو ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی جائے گی۔ اجلاس میں اسکیم کیلئے درکار30 ملین روپے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












