ڈڈیال میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام

ڈڈیال میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام
ڈڈیال میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام کیا گیا ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر کے ضلع میرپور کی ایک تحصیل ڈڈیال میں ایس سی او کی جانب سے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر دی گئی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایس سی او کی کاوشیں جاری ہیں، آزاد کشمیر میں 50 آئی ٹی مراکز قائم کرنے کے منصوبے کے تحت ڈڈیال ایس ٹی پی ساتواں فعال ٹیکنالوجی پارک بن گیا ہے جبکہ 20 فری لانسنگ ہبز پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔
سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں جدید ترین آئی ٹی سہولیات، تیز رفتار انٹرنیٹ اور اسٹارٹ اپس کے لیے انکیوبیشن مراکز موجود ہیں، اس ٹیکنالوجی پارک سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ پارک مقامی آئی ٹی ماہرین، نوجوانوں اور کاروباری افراد کے لیے ترقی اور مواقع کا نیا باب کھولے گا۔
اس حوالے سے سافٹ ویئر انجینئر شہزاد علی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی پارک سے میں اور میری ٹیم بہت مستفید ہو رہے ہیں، ہم سب یہاں فری آف کاسٹ کام کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ڈڈیال کی عوام نے ایس سی او کی جانب سے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا شکریہ ادا کیا، یہ اقدام خطے کے نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں شامل کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









