جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

رمضان المبارک؛ کراچی سمیت سندھ کے اسکولز و کالجز میں تدریسی اوقات کار تبدیل

26 فروری, 2025 11:29

کراچی سمیت سندھ کے اسکولز و کالجز میں رمضان کے دوران تدریسی اوقات کار تبدیل کردئیے گئے ہیں۔

نئے تدریسی اوقات کار کے مطابق اسکولوں میں صبح کی پہلی شفٹ ساڑھے 7 بجے سے 11 بجے تک ہوگی۔

دوسری شفٹ 11 بج کر 15 منٹ سے 2 بج کر 45 منٹ تک ہوگی، جمعۃ المبارک کے دن تدریسی عمل ایک بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گا۔

کالجز میں مارننگ شفٹ صبح ساڑھے 8 بجے سے دن 12 بجے تک جاری رہے گی، رمضان کے دوران ایوننگ شفٹ کے اوقات ڈھائی بجے سے شام 5 بجے تک ہونگے۔

واضح رہے کہ اوقات کارکا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز و کالجز پر ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔