جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

مصطفیٰ قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے پڑوسیوں نے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا

26 فروری, 2025 12:21

کراچی: ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے رہائشیوں نے قانون نافذ کرنے والے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق ڈیفینس کے رہائشیوں نے سوسائٹی رولز کیخلاف ورزی پر ارمغان کے والد کیخلاف ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سمیت دیگر کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق سوسائٹی رولز کی خلاف ورزی پر ارمغان کے والد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ارمغان کے زیر استعمال بنگلہ نمبر35کے اصل مالک کو سامنے لایا جائے۔

مزید پڑھیں:ارمغان کا سہولت کار کون تھا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

مزید پڑھیں:مصطفیٰ عامر کی والدہ نے مقتول بیٹے کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی

ملزم ارمغان کے پڑوسیوں نے خط میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے والد سے بنگلے کو خالی کرایا جائے۔ رہائشیوں کے خط میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کے رہائشی بنگلے سے متعدد بار ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے، ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف کی فضا پیدا ہوئی۔

خط میں مزید انکشاف کیا گیا کہ 2023 سے 2024 کے دوران بنگلے میں غیر قانونی طور پر شیروں کو بھی رکھا گیا، ملزم ارمغان قریشی 100 پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ رکھتا تھا۔

خط کے مطابق ملزم ارمغان گارڈز کے ذریعے خواتین کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث ہے، 8 فروری کو بنگلے میں ارمغان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے علاقے کے رہائشی گھروں میں محصور ہوگئے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔