جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

اہلیہ سے طلاق کی خبروں پر گووندا نے بلآخر خاموشی توڑ دی

26 فروری, 2025 12:43

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا سے طلاق کی خبروں پر بلآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان مبینہ طور پر طلاق آخری مراحل میں ہے۔

بتایا گیا تھا کہ گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ میں اہم کردار ہے۔

طلاق واقعی ہورہی ہے یا یہ صرف ایک افواہ ہے، اس حوالے سے دونوں شخصیات نے تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

تاہم اب معروف اداکار گووندا نے اِن افواہوں پر اپنا ردِعمل دیدیا ہے۔

گووندا کا کہنا ہے کہ ’اہلیہ سے صرف کاروباری بات چیت ہورہی ہے جبکہ میری توجہ فلمیں بنانے پر مرکوز ہے‘۔

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گووندا اور اہلیہ کے درمیان طلاق؟ بھانجے کرشنا کا اہم بیان سامنے آگیا

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔