شادی سے انکار کے باوجود ڈوڈی خان نے راکھی کو انگوٹھی کیوں پہنائی؟

شادی سے انکار کے باوجود ڈوڈی خان نے راکھی کو انگوٹھی کیوں پہنائی؟
دبئی میں مقیم پاکستانی ماڈل ڈوڈی خان نے شادی سے انکار کے باوجود بھارتی رقاصہ راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی روز سے بھارتی ڈانسر راکھی ساونت اور ڈوڈی خان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، ڈوڈی خان نے ایک ویڈیو کے ذریعے راکھی ساونت کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا جس کے بعد راکھی پاکستان کی بہو بننے کیلئے تیار ہوگئی تھیں۔
مزید پڑھیں:راکھی ساونت نے مفتی قوی سے شادی کی آفر پر کیا کہا؟
مزید پڑھیں:اداکارہ راکھی ساونت متھیرا کے شو میں رو پڑیں، ویڈیو وائرل
ایک انٹرویو میں راکھی ساونت نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ ڈوڈی خان ان کیلئے انگوٹھی کے ساتھ دبئی میں ملنے والے ہیں اور اب اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے۔
قبل ازیں اس دوران مفتی قوی نے بھی راکھی کو شادی کی پیشکش کی جسے راکھی نے مسترد کردیا تھا،
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈوڈی خان نے بھارتی اداکارہ کو انگوٹھی تو پہنائی لیکن یہ انگوٹھی انہوں نے دوستی کے نام کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کافی تنقید کے بعد ڈوڈی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا اور ان کیلئے پاکستانی لڑکا ڈھونڈنے کا بھی کہا تھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












