محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں رمضان المبارک کے دوران موسم کے حوالے سے خبردار کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر نے رمضان المبارک کے دوران کراچی میں موسم کے حوالے سے کہا کہ رمضان کا آغاز معتدل موسم سے ہوگا جبکہ آخری عشرے میں شدید گرمی پڑے گی اور میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:شہرِ قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں رواں ہفتے مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہوگا لیکن کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں دو دن سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ مانسہرہ اوراس کے گرد و نواح میں بارشِ اوربالائی علاقوں میں برف باری ہورہی ہے، شوگراں میں دوانچ اور کاغان میں چارانچ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں وقفےوقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری جاری رہے گی
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








