اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گرد و نواح میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











