جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

پسنی کے رہائشی کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پراپیگنڈے میں پھنسنے والے کم عمر بچوں سے لاتعلقی کا اعلان

25 ستمبر, 2026 12:28

پسنی سے تعلق رکھنے والے ایک باضمیر والد نے نام نہاد حقوق کی تحریک کی آڑ میں معصوم اور کم عمر بچوں کو گمراہ کرنے والی پراکسی تنظیم کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہوئے اپنے بچوں سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے زاری کور کے رہائشی واحد بخش نامی ایک مقامی شہری نے پریس کے سامنے اپنے بیٹے اور بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر کے ایک بڑی مثال قائم کردی۔

انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور انارکی پھیلانے والی عناصر کی پراکسیز ان کے سترہ سالہ نوجوان بیٹے سرفراز اور بارہ سالہ معصوم زیرِ تعلیم بیٹی کو بہلا پھسلا کر اپنے گھناؤنے مقاصد کے لیے زبردستی یا فریب کے ذریعے اپنے ساتھ لے گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں کہیں بغاوت نہیں، چند عناصر علیحدگی چاہتے ہیں، جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹی

متاثرہ والد واحد بخش نے روپوش اور نام نہاد رہنماؤں بشیر زیب اور اللہ نظر کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے دوٹوک سوال کیا کہ وہ قوم کو بتائیں کہ آخر ان معصوم اور کم عمر بچوں کا قصور کیا ہے اور انہیں اس طرح سیاست اور دہشتگردی کی بھٹی میں جھونکنے کا کیا اخلاقی یا قانونی جواز بنتا ہے۔

انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اور ان کا خاندان ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان کے ساتھ ہی جئیں گے اور یہیں مریں گے۔

اس نوعیت کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں کام کرنے والی یہ تنظیمیں اب عام بلوچ عوام کی شدید نفرت کا شکار ہو چکی ہیں اور عوام کا ان سے لاتعلق ہونا دراصل دہشتگردی سے کھلم کھلا بیزاری کا مظہر ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔