جمعرات، 11-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

27 فروری, 2025 09:29

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کو  خانہ کعبہ کے سامنے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے جبکہ اس موقع پر اُن کی والدہ بھی موجود ہیں۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مہوش حیات کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔