27 فروری 2019 کے روز پاکستان ایئرفورس نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 کے روز پاکستان ایئرفورس نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ 27 فروری 2019 کے روز پاکستان ایئرفورس نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ نے دشمن کو پیغام دیا کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، ہماری افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا، دوران آپریشن پاکستان ایئرفورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ہماری افواج ہر طرح کی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، پوری قوم کو افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان وطن عزیز کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل عزم رکھتی ہیں، بہادر جوانوں کی عظیم قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے، دشمن سن لے! ہر امتحان میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ سال مکمل؛ آزاد کشمیر کے شہریوں کے تاثرات
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








