وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام؛ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ سامنے آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام؛ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ سامنے آگئی
وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام میں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ سامنے آگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام میں سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ ایئر کے طلباء کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے۔
5 روز کے دوران ایک لاکھ 29 ہزار 410 طلبا نے پورٹل پر اپنی رجسٹریشن کروائی،ہونہار اسکالر شپ پورٹل پر اسکالر شپ کیلئے 53 ہزار 610 درخواستیں جمع ہوئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شروع کیے گئے اس پروگرام کا مقصد صوبے کے ہونہار طلباء کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے درکار وسائل فراہم کرنا ہے۔ اسکالرشپ کے حقدار طلباء کی فہرست کا اعلان درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








