چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ازبک نائب وزیر دفاع کی ملاقات؛ دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبک نائب وزیر دفاع کی ملاقات؛ دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبکستان کے نائب وزیر دفاع کمانڈر ایئر ڈیفنس فورسز و ایئر فورس میجر جنرل برخانوف احمد جمال کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ علاقائی سلامتی کی صورتحال بھی زیرِ غور آئیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معزز مہمان نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دوطرفہ فوجی تعاون مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








