15 اکتوبر سے نئے مشین ریڈیبل پاسپورٹ کا اجرا بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے نئے مشین ریڈیبل پاسپورٹس (MRP) کے اجرا کو مرحلہ وار ختم کرکے صرف ای پاسپورٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق 15 اکتوبر 2026 سے نئے مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی درخواستوں کی پروسیسنگ روکنے کا منصوبہ ہے، جبکہ 14 اکتوبر تک شہری اس نوعیت کے پاسپورٹ کیلئے درخواست جمع کراسکیں گے۔
15 اکتوبر یا اس کے بعد نئی درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کیلئے وصول کی جائیں گی۔
موجودہ مشین ریڈیبل پاسپورٹ اپنی مقررہ مدت تک کارآمد رہیں گے، تاہم میعاد ختم ہونے کے بعد ان کی تجدید کے بجائے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔
ای پاسپورٹ میں الیکٹرانک کانٹیکٹ لیس چپ موجود ہوتی ہے جس میں شناخت اور بائیومیٹرک معلومات محفوظ کی جاتی ہیں، جبکہ یہ دستاویز بین الاقوامی سفری نظام میں جدید امیگریشن سہولیات کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اس وقت آن لائن مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












