پاکستانی ویزا درخواست گزاروں کیلئے اہم خبر، امریکی ویزا فراڈ کی اطلاع آن لائن دی جاسکے گی

Big News for Pakistani US Visa Seekers
اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا فراڈ اور ویزا کے غلط استعمال کی نشاندہی کیلئے نیا آن لائن ٹِپ پورٹل متعارف کرایا ہے۔
نئے نظام کے ذریعے عوام مشتبہ امریکی ویزا فراڈ سے متعلق معلومات متعلقہ حکام کو آن لائن فراہم کرسکیں گے۔
مبینہ ویزا فراڈ میں جعلی دستاویزات، جعلی سفری منصوبے، جعلی شادیاں اور فرضی ملازمتوں کی پیشکش جیسے معاملات شامل ہوسکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عوام کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات ویزا فراڈ کے معاملات کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
محکمہ خارجہ نے ویزا فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف قوانین کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے معاملات میں ویزا منسوخ کیا جاسکتا ہے اور کیس متعلقہ اداروں کو بھیجا جاسکتا ہے۔
امریکی حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ مشتبہ ویزا فراڈ سے متعلق معلومات مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے فراہم کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












