سینکڑوں فلسطینی قیدی اسرائیلی قید سے رہا ہو گئے

سینکڑوں فلسطینی قیدی اسرائیلی قید سے رہا ہو گئے
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 شہریوں کی لاشیں ملنے کے بعد 641 فلسطینی قیدی رہا کر دیے۔
غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے ساتویں دور میں 641 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا جن کی 22 فروری کو رہائی متوقع تھی۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کی اوفر فوجیجیل اور جنوبی اسرائیل کی کیٹزیوٹ جیل سے رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو ریڈ کراس کی ٹیموں کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:حماس نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں
مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج نے مسجد کی توہین کرکے دروازوں کو دھماکے سے اڑادیا
رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے رام اللہ شہر میں اپنے رشتہ داروں سے گلے ملنے پر جذباتی لمحات کا مشاہدہ ہوا۔ فریقین کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ 19 جنوری کو عمل میں آیا تھا۔

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق لاشوں کی حوالگی کا عمل خان یونس میں تقریب کے بغیر ہوا جبکہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی اور شلومو منصور نامی یرغمالیوں کی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












