10 روپے کا نوٹ بند ہونے کی خبر جھوٹی، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

کراچی: پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کو 30 ستمبر سے بند کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر غلط ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک گرافک کے ذریعے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 30 ستمبر تک پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 17 ستمبر کو اس خبر کی تردید کرتے ہوئے 10 روپے کے نوٹ کی بندش اور اسے تبدیل کرانے کی مبینہ آخری تاریخ سے متعلق اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
مرکزی بینک نے واضح کیا کہ نئے بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز ضرور زیر غور ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔
اس لیے 30 ستمبر سے موجودہ 10 روپے کے نوٹ کو بند کرنے یا اسے تبدیل کرانے کی کوئی مقررہ آخری تاریخ نہیں ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












