جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

ایران نے جنگ کی مساوات بدل دی، دشمن کی خطے میں آزادی کو سلب کرنا اصل کامیابی ہے، پاسدارانِ انقلاب

25 ستمبر, 2026 09:15

پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس یونٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے فوجی اقدامات نے جنگ کے میدان کی مساوات کو بدل دیا ہے اور امریکہ کو اپنی افواج کو منتشر کرنے پر مجبور کر دیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ایرانی عوام کی بے مثال مزاحمت اور شجاعت کے ساتھ ساتھ ایران کی جانب سے جغرافیہ کے انتہائی دانشمندانہ اور اسٹرٹجک استعمال نے امریکی فوجی منصوبہ بندی کو ایک مکمل اور سنگین اسٹریٹجک تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس صورتحال نے واشنگٹن کے روایتی اندازِ تعیناتی اور عسکری حکمت عملی کو انتہائی مہنگا، بوجھل اور غیر موثر بنا ڈالا ہے۔ امریکی اڈوں کا انخلا اور ان کو غیر فعال بنانا، فوجیوں کو اردن منتقل کرنا، امریکی عسکری و انٹیلی جنس سازوسامان کو دور دراز کے مقامات پر منتقل کرنا اور زیر زمین نیز پوشیدہ تنصیبات کا رخ کرنا امریکہ کے لیے انتہائی بھاری مالی اور جانی لاگت کا باعث بن رہا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ ان تمام تبدیلیوں نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ ایران کے ارد گرد روایتی اور کھلے عام امریکی فوجی موجودگی کو برقرار رکھنا اب واشنگٹن کے لیے روز بروز کتنا کٹھن ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپ کو ایران کیخلاف جارحیت میں امریکہ کی مدد کا حساب دینا ہوگا، کاظم غریب آبادی

بیان کے مطابق ایران کے یکے بعد دیگرے پے در پے حملوں کی حکمت عملی نے امریکہ کی اس منطق کو ایک بنیادی تضاد سے دوچار کر دیا ہے، جس کے تحت وہ خطے میں اپنی فوج اور سازوسامان کی تعداد بڑھانا چاہتا تھا، کیونکہ اب جتنی زیادہ موجودگی ہوگی، اتنے ہی زیادہ کمزور اہداف دشمن کے سامنے آئیں گے اور جانی نقصان میں بھی اسی قدر اضافہ ہوگا۔

پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا کہ اس عسکری توازن کی تبدیلی کا اصل پیمانہ صرف وہ جسمانی یا مادی نقصان نہیں، جو امریکی افواج کو پہنچا ہے، بلکہ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ واشنگٹن کے پاس اب خطے میں اپنی مرضی کے فیصلے کرنے کی کتنی آزادی باقی بچی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی بحری افواج پر حملے، اردن میں امریکی اہلکاروں کا جانی نقصان، اور بغیر پائلٹ کے ڈرونز کا تباہ یا ضبط ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ کس طرح ایران کی دباؤ کی پالیسی نے امریکی عسکری اختیارات کو شدید محدود کر ڈالا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔