یورپ کو ایران کیخلاف جارحیت میں امریکہ کی مدد کا حساب دینا ہوگا، کاظم غریب آبادی

ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا ثبوت ہے کہ یورپ ایران کے خلاف جارحیت کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ تھا۔
ایران کے امورِ قانونی اور عالمی امور کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نیٹو کے سربراہ کے حالیہ ریمارکس نے اس حقیقت کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے کہ غیر قانونی امریکی مہم میں یورپ کا کتنا گہرا اور براہِ راست کردار تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا کینیڈین وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل، منافقت کا سہارا ہمیشہ نہیں چل سکتا: اسماعیل بقائی
انہوں نے کڑے الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن یورپی حکومتوں نے اپنے علاقے، فضائی حدود اور سہولیات امریکہ کے حوالے کیں، وہ کسی بھی صورت اپنی اس اخلاقی اور قانونی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتیں اور اس کھلی شرکت کا حساب انہیں دینا ہوگا کیونکہ یہ اقدام کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔
واضح رہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے بارہا اس بات کا برملا اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف 28 فروری کو شروع ہونے والی امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی جنگ کے دوران یورپ کے مختلف فوجی اڈوں سے 4 سے 5 ہزار کے درمیان امریکی فوجی پروازیں روانہ ہوئیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









