فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی جانب سے قبائلی طلباء کیلئے مطالعاتی دورہ کا انعقاد

فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی جانب سے قبائلی طلباء کیلئے مطالعاتی دورہ کا انعقاد
فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے مطالعاتی دورہ کا اہتمام کیا گیا۔
خیبر، اورکزئی، مہمند اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 80 طلباء کو پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور ایبٹ آباد میں مختلف مقامات کی سیر کروائی گئی۔
قبائلی طلباء نے پشاور میں واقع تاریخی قلعہ بالاحصار کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں اس تاریخی اہمیت کے حامل قلعہ اور اس میں قائم میوزیم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔
راولپنڈی میں طلباء کو آرمی میوزیم کے دورہ کے دوران پاک فوج کی تاریخ، کارناموں، شہداء، غازیوں کی قربانیوں اور ملک کے دفاع کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔
طلباء نے اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ اور فیصل مسجد کا دورہ کیا۔ مطالعاتی دورہ کے دوران طلباء نے مری میں مال روڈ اور نتھیاگلی کی سیر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔
مطالعاتی دورہ کے آخری مرحلے میں طلباء کو ایبٹ آباد میں قائم پاکستان ملٹری اکیڈمی اور آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔
اس دورہ کا اہتمام کرنے پر قبائلی طلباء نے فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اس طرح کے دوروں کا اہتمام جاری رکھا جائے اور طلباء کو پاکستان کے دیگر شہروں کی بھی سیر کروائی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











