پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کے موقع پر دو بین الاقوامی روٹس پر ٹکٹوں کی قیمتوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے نے ٹورنٹو سے کراچی کے لیے ٹکٹوں پر 10 فیصد جبکہ پیرس سے اسلام آباد کے لیے ٹکٹوں پر 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
ٹورنٹو سے کراچی کے لیے ٹکٹوں پر 10 فیصد رعایت کی سہولت 31 مارچ تک دستیاب ہوگی۔ مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے 10 مارچ تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں۔
اسی طرح پیرس سے اسلام آباد کے لیے ٹکٹوں پر 15 فیصد رعایت کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافر 2 مارچ تک بکنگ کروا سکتے ہیں، جبکہ یہ رعایت 28 فروری سے 16 مارچ تک دستیاب ہوگی۔
پی آئی اے نے مسافروں کو آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی ہے، تاکہ وہ گھر بیٹھے آسانی سے اپنی پروازیں بک کروا سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











