بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

گووندا کی دوسری شادی؟ اداکار کا بیان وائرل

28 فروری, 2025 13:32

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کا دوسری شادی سے متعلق بیان وائرل ہو گیا ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ سنیتا کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ سنیتا نے چھ ماہ قبل ہی گووندا سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دے دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا ماضی میں دوسری شادی کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گووندا کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں، "ہو سکتا ہے کہ میں دوسری شادی کر لوں، کیونکہ یہ میری کنڈلی میں ہے۔”

اسٹارڈسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں گووندا نے بتایا تھا کہ انہوں نے سنیتا سے شادی محبت کی بجائے اپنے وعدے کو نبھانے کے لیے کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ "مستقبل کون جانتا ہے، ہو سکتا ہے مجھے دوبارہ کسی سے محبت ہو جائے اور میں اس سے شادی کر لوں۔ لیکن سنیتا کو اس کے لیے تیار رہنا چاہیے، تب ہی میں آزاد محسوس کروں گا۔”

گووندا نے اپنے انٹرویو میں ساتھی اداکارہ نیلم کے ساتھ اپنے تعلقات کا بھی ذکر کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جوہی چاولہ اور دیویا بھارتی جیسی اداکاراؤں کے لیے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ گووندا نے کہا تھا کہ یہ ایسی خواتین ہیں جن کے لیے مشکل ہے کہ کوئی لڑکا محبت میں گرفتار ہونے سے بچ سکے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔