بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

کراچی: بوٹ بیسن پر شہری کو تشدد بنانے والے گارڈز گرفتار؛ مرکزی ملزم بلوچستان فرار

28 فروری, 2025 13:25

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر جھگڑے کے دوران شہری کو تشدد بنانے والے 4 نجی گارڈز کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم بلوچستان فرار ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر شاہ زین مری اور ان کے سیکیورٹی گارڈز نے ایک شہری پر تشدد کیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

فوٹیج میں شاہ زین مری کو اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ ایک شہری پر تشدد کرتے دیکھا گیا گیا تھا۔

شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گارڈز سے 4 جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، گرفتار غوث بخش اور جلاد خان، شاہ زین مری کے گارڈز ہیں۔

مرکزی ملزم شاہ زین مری نے گارڈز کے ساتھ مل کر شہری پر تشدد کیا، واقعے کے بعد شاہ زین مری بلوچستان فرار ہو گیا، شاہ زین مری کی گرفتاری کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

بعد ازاں پولیس نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شہری پر تشدد میں ملوث مزید 2 نجی گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے واقعے میں ملوث مزید 2 گارڈز کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔