اسٹیٹ بینک تریمی بل 2024 پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

State Bank takes major step for Apna Ghar scheme
وزیراعظم شہباز شریف نے دوہری شہریت کے حامل اسٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنر بنانے کے کابینہ کمیٹی کے بل کو مسترد کردیا۔
ایک ہفتے قبل وفاقی کابینہ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان 2024 ترمیمی بل پیش کیا گیا جس میں مانیٹری پالیسی میں شامل مرکزی بینک کے ارکان کو دوہری شہریت کا ہونے کا اہل قرار دینے کی منظوری شامل تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا ہے۔
شہباز شریف نے بل پر نظرثانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو مرکزی بینک میں تعینات دوہری شہریت کے حامل افراد کی فہرست مرتب کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس بات کا اظہار کیا کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنر اور مانیٹری پالیسی میں شامل ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے پہلے سے موجود فیصلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2024 ہفتے کو وفاقی کابینہ میں بحث کے لیے پیش کیا گیا تھا، حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2024 کی منظوری کو دوسری بار وزیر اعظم کے کہنے پر موخر کر دیا تھا۔
شہباز شریف نے مرکزی بینک میں اہم عہدوں پر دوہری شہریت افراد کے لیے ایک باڈی تشکیل دی، وزیراعظم نے اجلاس میں کہا گورنر، ڈپٹی گورنرز اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ارکان کی تقرری کے لیے قانونی پابندی کے خلاف کوئی خاص نرمی نہیں کی جانی چاہیے۔
موجودہ قوانین کے تحت دوہری شہریت والے پارلیمنٹ کے رکن نہیں بن سکتے، اسی طرح کی پابندی 2022 میں مرکزی بینک کے انتظامی اور پالیسی عہدوں کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔
وزارت فنانس نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کابینہ سے منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیجا تھا، جس کے مطابق دوہری شہریت کے حامل اسٹیٹ بینک کے گورنر اور ڈپٹی گورنر اور کرپٹیو کرنسی کے استعمال کو قانونی قرار دینا تھا۔
اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر نظر ثانی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس میں وزیر دفاع، وزیر قانون ،وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری خزانہ شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











