شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کیلئے اہم خبر؛ نادرا کا بڑا اقدام

شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کیلئے اہم خبر؛ نادرا کا بڑا اقدام
شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کو قومی شناختی کارڈ کی سہولت مزید آسان اور تیز تر بنانے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین نادرا کی نگرانی میں ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نے وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 11 ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی کاؤنٹرز محکمہ پاکستان پوسٹ، پنجاب ریجن کے تعاون سے لاہور کینٹ، جی پی او، مانگا منڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، قصور، نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاک خانوں میں قائم کیے گئے ہیں۔
اب شہریوں کو نادرا سینٹرز میں لمبی قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ وہ قریبی ڈاک خانوں سے بھی بآسانی اپنی شناختی دستاویزات کی تجدید اور ترمیم کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











