بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

نوجوان اداکاراؤں کے تلخ رویّے دیکھ کر انہیں منہ پر جواب دے دیتی ہوں، گل رعنا

01 مارچ, 2025 11:33

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ گل رعنا نے کہا ہے کہ میں سیٹ پر نوجوان اداکاراؤں کے تلخ رویّے دیکھ کر انہیں منہ پر جواب دے دیتی ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی والدہ و سینئر اداکارہ گل رعنا نے کہا کہ فنکار یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا، اداکاری میں بہتری لائی جا سکتی ہے لیکن اداکاری سکھائی نہیں جا سکتی۔

انہوں ںے کہا کہ اداکار کی صلاحیتیں تراشنے کا ہنر ہدایتکار کے پاس ہوتا ہے، اگر ہدایتکار مجھے الگ الگ کردار آفر نہیں کرتے تو میں کیسے کر پاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں سیٹ پر نوجوان اداکاراؤں کے تلخ رویّے دیکھتی ہوں تو منہ پر انہیں جواب دے دیتی ہوں، اگر میرے سامنے کوئی اداکارہ نامناسب رویّہ اپنائے تو کہہ دیتی ہوں کہ یہ ٹھیک نہیں۔

گل رعنا نے کیریئر میں مشکلات کے حوالے سے کہا کہ مشکلات تو بہت آئیں تاہم، کامیابی کا اصل مزہ سختیوں کے بعد ہی آتا ہے، جس نے غم نہیں دیکھا اسے خوشی کا احساس نہیں ہو سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہمایوں سعید کی ماں کا کردار کبھی نہیں نبھاؤں گی، کیوںکہ وہ میرے والد لگیں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرا تعلق بنیادی طور پر اداکاری سے نہیں پروڈکشن سے ہے، 2008 تک وہ بطور سینئر پروڈیوسر کام کرتی رہیں، پروڈکشن میں ہونے اور ٹی وی میں سینئر پروڈیوسر کی ملازمت کے دوران انہوں نے اداکاروں کی چپلیں بھی اٹھائیں اور کپڑے بھی استری کیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں گل رعنا نے بتایا کہ یکطرفہ محبت سب سے بڑی بےوقوفی ہے، میری شادی یکطرفہ محبت پر مبنی اور میری بے وقوفی تھی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔