گووندا کی اہلیہ نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

گووندا کی اہلیہ نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق ہورہی ہے، تاہم اب خود سنیتا نے اِن تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔
اس سے قبل سنیتا اپنی ویڈیو میں گووندا سے علیحدہ رہنے کا انکشاف کرچکی ہیں جس میں ان کا بتانا تھا کہ ہمارا فلیٹ اور ایک بنگلو آمنے سامنے ہی ہیں، فلیٹ میں میرا مندر ہے اور میں بچوں کے ساتھ رہتی ہوں جبکہ گووندا بنگلو میں رہتے ہیں۔
اب حال ہی میں شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر سنیتا آہوجا نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ گووندا سے الگ رہنے سے متعلق بیان کا مطلب یہ تھا کہ جب گووندا نے سیاست میں قدم رکھا تو سارے پارلیمنٹیرین گھر میں آنے لگے، اس وقت میری بیٹی جوان ہورہی تھی، میں اور میری بیٹی شارٹس پہن کر گھومتے ہیں اس لیے ہم نے سامنے آفس لے لیا تھا۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور گووندا کو اس دنیا میں الگ کرنے والا کوئی مائی کا لال ہے تو سامنے آجائے۔
واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی کو 37 سال ہوچکے ہیں جبکہ جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












