پنجاب میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے بس چلانے کا فیصلہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین کی آمد ورفت کیلئے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ کا جامع پلان طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں پہلا ٹرانسپورٹ سیلوشن منصوبہ مرتب کیا جارہا ہے۔اس میں ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع ہونے سے خواتین کو سہولت ملے گی۔
مزید پڑھیں:آسان کاروبار پروگرام کا اجرا، ملک اب انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، مریم نواز
مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کو سبسڈی دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔
مریم نواز کا کہنا تھا جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا حق ہے۔ ان خواتین کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ سسٹم کا نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ بات ہے اس منصوبے کے شروع ہونے سے طالبات اور مریضوں کو بھی شہر آنے جانے میں آسانی میسر ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











