عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راہا کی تصویریں سوشل میڈیا سے کیوں ڈیلیٹ کردیں؟

معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راہا کپور کی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو سوال پوچھنے پر مجبور کردیا۔
بھارتی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ابتدا میں بیٹی کی تصاویر خود ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیں اب انھوں نے تصاویر ڈیلیٹ کرڈالیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی راہا کی تصاویر یا چہرہ سوشل میڈیا پر نہیں دکھائیں گی۔ حیران کن طور پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین عالیہ بھٹ کے فیصلے کی حمایت میں نظر آتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف کا رائے دیتے ہوئے کہنا تھا ممکنہ طور پر سیف علی خان پر حملے کےبعد انھوں نے یہ اقدام اٹھایا ہو۔
راہا کپور 2022 میں پیدا ہوئیں اور عالیہ اور رنبیر نے انھیں پہلی بار 25 دسمبر 2023 کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا تھا۔ نیلی آنکھوں والی راہا دیکھنے میں انتہائی خوب صورت لگتی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












