ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

علی رحمان کی فٹنس ٹرینر و مبینہ گرل فرینڈ نے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

02 مارچ, 2025 16:09

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان اور انکی مبینہ گرل فرینڈ فٹنس ٹرینر نصرت ہدایت اللہ نے بالآخر شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی رحمان خان کی فٹنس ٹرینر اور مبینہ گرل فرینڈ نصرت ہدایت اللہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر ان کے درمیان کچھ بھی چل رہا ہے تو جب بھی ان کی شادی ہوگی تو مداحوں کو معلوم ہو جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان اگر کچھ بھی ہورہا ہے تو وہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس خفیہ تعلق کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں، ان کے پاس ایسی کوئی بریکنگ نیوز موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: "کیا کاسمیٹک سرجری کروائی ہے، نیلم کا چہرہ بدل گیا”

نصرت ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ اداکار اور انکے درمیان کچھ ہوا تو ضرور سامنے آجائے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں رپورٹر سے بات کرتے ہوئے نیوٹریشن کوچ کو یہ کہتے سنا گیا کہ مجھے یہ زیادہ خوشی نہ دینے والی خبر دینی پڑ رہی ہے کہ میری اور علی رحمان کی شادی کسی بھی وقت نہیں ہو رہی اور یہی سب سے بڑا راز ہے۔

مزید پڑھیں: علی رحمان نے فٹنس ٹرینر سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

تاہم انہوں نے اگلے ہی جملے میں کہا کہ لیکن اگر ایسا ہوتا ہے اور جب بھی ہوگا تو سب سے پہلے آپ سب کیساتھ شیئر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کون سا اداکار اب فٹنس ٹرینر سے شادی کرنے جارہا ہے؟

ساتھ ہی طنزیہ انداز میں انہوں نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ میرے پاس کوئی خوشخبری نہیں، لیکن ہاں، انٹرنیٹ پر ہمارے تعلق سے متعلق بہت کچھ چل رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔