اداکارہ ودیا بالن بھی ڈیپ فیک کا شکار

اداکارہ ودیا بالن بھی ڈیپ فیک کا شکار
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ودیا بالن بھی ڈیپ فیک کا شکار ہوگئیں۔
حال ہی میں معروف اداکارہ ودیا بالن نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک بیان میں اپنی غیر اخلاقی وائرل ویڈیوز پر وضاحت دی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ان ویڈیوز کا ان سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ان کے خیالات یا کام کی نمائندگی نہیں کرتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر کئی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جو بظاہر مجھ سے منسلک لگتی ہیں، میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ ویڈیوز AI-Generatedہیں اور حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
ودیا بالن نے کہا کہ میرا ان ویڈیوز کے بنانے یا پھیلانے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے اور نہ ہی میں ان کے مواد کی حمایت کرتی ہوں، جو بھی ان ویڈیوز میں کہا گیا ہے وہ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ کسی بھی مواد کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں اور گمراہ کن اے آئی مواد سے محتاط رہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ رشمیکا مندنا، عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف سمیت دیگر شخصیات ڈیپ فیک کا شکار ہوچکی ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












