ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کراچی میں آج سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان

03 مارچ, 2025 08:41

کراچی: شہر میں آج سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، شہر میں آج تیز ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلیں گی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک  رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت ہلکی خنکی کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 22  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شمال مغربی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔