ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بعض لوگوں کو افطار کرنے کے بعد ٹھنڈ کیوں لگتی ہے؟

03 مارچ, 2025 09:15

کیا آپ جانتے ہیں کہ بعض لوگوں کو افطار کرنے کے بعد ٹھنڈ کیوں لگتی ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

جب ہم روزے رکھنا شروع کرتے ہیں تو سحر سے افطار کے درمیان کم از کم 13 گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے۔

روزہ رکھ کے غذا کے دورانیے میں طویل وقفے سے صحت کو تو فائدہ ہوتا ہے مگر سردی کے حوالے سے جسمانی حساسیت بھی بڑھ جاتی ہے۔

ماہرینِ صحت کہتے ہیں کہ فاقے کے دوران بلڈ شوگر کی سطح گھٹ جاتی ہے، بلڈ شوگر کی سطح میں کمی سے سردی محسوس کرنے کے حوالے سے ہماری حساسیت بڑھ جاتی ہے اور جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو ٹھنڈ محسوس ہونے لگتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اسی طرح عام دنوں کے مقابلوں میں رمضان میں کیلوریز کی مقدار میں کمی سے کھانے کے بعد جسمانی درجہ حرارت میں تبدیلی آتی ہے اور میٹابولزم بھی سست روی سے کام کرتا ہے، تاکہ جسمانی توانائی زیادہ دیر تک برقرار رہ سکے، اس کے نتیجے میں بھی افطار کے بعد سردی کا احساس زیادہ ہونے لگتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کا تجربہ افطار کے بعد اکثر ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو معمول سے زیادہ کیلوریز استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

Catch all the پاکستان News, صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔