ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

معروف گلوکارہ اینجی اسٹون کار حادثے میں چل بسیں

03 مارچ, 2025 09:41

گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد معروف گلوکارہ اینجی اسٹون کار حادثے میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ اینجلہ لاورن براؤن اینچی اسٹون کے نام سے مشہور تھیں جبکہ ان کی عمر 63 سال تھی۔

اینجی اسٹون کو ان کے ہپ ہاپ گروپ The Sequence اور  R&B ہٹ گانوں جیسے Wish I Didn’t Miss You کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 18 وہیلر ٹرک کے ساتھ تصادم میں اینجی اسٹون کی موت واقع ہوئی جبکہ گلوکارہ کی موت کی تصدیق اُن کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے سوشل میڈیا ہر کی۔

خیال رہے کہ اینچی اسٹون 18 دسمبر 1961 کو کولمبیا جنوبی کیرولائنا میں پیدا ہوئی تھیں۔

انہوں نے 10 سولو البمز ریلیز کیے اور 3 بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں، انہوں نے موسیقی کے علاوہ ٹی وی اور فلم میں بھی کام کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔