ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کراچی ایئرپورٹ سے 2339 مسافر آف لوڈ، وجہ بھی سامنے آگئی

03 مارچ, 2025 19:34

کراچی ایئر پورٹ سے دو ماہ کے دوران 2 ہزار 339 افراد آف لوڈ ہوچکے ہیں۔

امیگیریشن ذرائع کے مطابق یومیہ 39 افراد آف لوڈ ہوئے، ڈی پورٹ پاکستانی کی یومیہ اوسط 57 تک جا پہنچی، آف لوڈنگ اور بے دخلی کا  تناسب ماضی کے حساب سے بہت زیادہ ہے۔

سال 2023 میں 3991 پاکستانی کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ کیے گئے جب کہ  2024 میں یہ تعداد 5016 تھی، اسی طرح 2023 میں 15503 پاکستانی مختلف ملکوں سے نکالے گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  2024 میں مختلف ملکوں سے پاکستانی ڈی پورٹیز کی تعداد 17094 تھی۔ پاکستانیوں کی کشتیوں میں یورپ سمگلنگ میں حادثات کی وجہ سے پاکستان میں کافی سختی کی گئی۔

لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ ایئرپورٹ سے بھی شہریوں کو آف لوڈ کیا جا رہا ہے جب کہ کئی ملکوں سے بے دخل کیے گئے پاکستانی بڑے شہروں میں بھی پہنچانے جارہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔