رمضان المبارک؛ مزید بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

Rain forecast in upper and central areas from tomorrow to June 16
محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک میں مزید بارشوں کے حوالے سے نئی پیشگوئی کر دی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر عرفان ورک نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا، رواں ہفتہ مزید بارشوں کا امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں سب سے زیادہ بارش 24 ملی میٹر گولڑہ کے مقام پر ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔ جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











