آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خاران کا دورہ

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خاران کا دورہ
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خاران کا دورہ کیا۔
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خاران کی طالبات اور اساتذہ سے ملاقات کی۔
آئی جی ایف سی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا دور سائنسی علوم کا ہے، پیشہ ورانہ زندگی میں سائنسی علوم کا انتخاب کامیابی کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔
طالبات نے آئی جی ایف سی سے مختلف سوالات کیے اور کالج کے انتظامی امور کے حوالے سے ان کی توجہ مبذول کروائی۔
آئی جی ایف سی نے مختلف جماعتوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں ٹیبلٹس تقسیم کیے اور تعلیم کے فروغ کے لیے مستحق اور ضرورت مند طالبات کیلئے آئی جی ایف سی اسکالرشپ فنڈ کا اعلان بھی کیا۔
یاد رہے کہ ابتدائی طور پر اس فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











