پارا چنار: گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ، سڑکوں کی بندش کیخلاف دھرنا جاری

پارا چنار: گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ، سڑکوں کی بندش کیخلاف دھرنا جاری
ٹل تور پل چیک پوسٹ سے ضلع کرم کے لیے قافلہ روانہ کر دیا گیا، قافلے میں 30 سے زائد چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں جبکہ قافلے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق 30 سے زائد چھوٹی گاڑیاں روانہ کی گئی ہیں جب کہ مزید روانہ کی جارہی ہیں، آج قافلے میں چھوٹی بڑی 100 سے زائد مال بردار گاڑیاں سامان لیکر ضلع کرم جائیں گی۔
حقوق کے مطالبے اور سڑکوں کی بندش کے خلاف پارا چنار پریس کالب کے سامنے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔
شدید سردی میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہیں جہاں شرکاء کا کہنا ہے کہ راستو ں کی بندش سے روزمرہ کی اشیاء کی قلت برقرار ہے، جس سے پارا چنار کی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، البتہ راستے کھولنے تک دھرنا جاری رہے گا۔
انتظامیہ کے مطابق اشیاء خوردونوش سمیت دیگر سامان آج پہنچا دیا جائے گا، جس کے لیے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











