سراج کیساتھ ڈیٹنگ؛ بھارتی اداکارہ افواہوں پر بول اٹھیں

سراج کیساتھ ڈیٹنگ؛ بھارتی اداکارہ افواہوں پر بول اٹھیں (فوٹو: فائل)
بالی ووڈ انڈسٹری میں بگ باس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر بالآخر بول اٹھیں۔
حالیہ انٹرویو میں بگ باس کی سابقہ امیدوار نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، میں کسی کو ڈیٹ نہیں کررہی۔
ماہرہ شرما کا کہنا ہے کہ مداح کسی کا بھی نام کسی کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں، ہم انہیں نہیں روک سکتے۔ جب میں کام کرتی ہوں، تو میرا نام میرے کو-اسٹارز کے ساتھ بھی جوڑا جاتا ہے۔ لوگ اپڈیٹس بناتے ہیں اور ایسی باتیں کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوہلی، انوشکا کے بعد سراج اور ماہرہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں
انہوں نے کہا کہ میں ان چیزوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی۔ اگر لوگوں کو یہ سب پسند ہے تو کریں، مگر حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی کرکٹر محمد سراج اور ریئلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ، اداکارہ و ماڈل ماہرہ شرما کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: علی رحمان کی فٹنس ٹرینر و مبینہ گرل فرینڈ نے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
یہ افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب ماہرہ شرما نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی اور عقاب کی نظریں جمائے صارفین نے کرکٹر محمد سراج کی اس پوسٹ پر موجودگی دیکھی۔
اداکارہ ماہرہ شرما نے حال ہی میں انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس پر بھارتی کرکٹر محمد سراج کا غیر متوقع ردعمل صارفین کو حیران کرگیا۔
مزید پڑھیں: "کیا کاسمیٹک سرجری کروائی ہے، نیلم کا چہرہ بدل گیا”
اداکارہ کی تصاویر شیئر کرنے کے فوری بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ نوٹ کیا کہ کرکٹر محمد سراج نے بھی ماہرہ کی تصاویر کو لائک کیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












