جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پاک افغان بارڈر 11ویں روز بھی بند، متنازع حدود میں تعمیرات پرصورتحال کشیدہ

04 مارچ, 2025 17:32

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم تجارتی گزرگاہ و سرحد آج 11 ویں روز بھی بند ہے۔

حکام کسٹمز کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے کے باعث ایک روز میں 30 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ متنازع حدود میں تعمیرات پر بارڈر پر صورتحال حالات کشیدہ ہیں تاہم طورخم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم چکا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کردیا گیا اور افغانستان جانے والے مسافروں کو بھی طورخم بازار سے واپس کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو پہلے ہی لنڈی کوتل منتقل کیا جا چکا، طورخم سرحدی گزرگاہ اور مضافات میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پاک افغان سرحد پر فورسز کے اضافی دستے بھی تعینات ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔