شہرِقائد کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

شہرِقائد کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ) کے چیئرمین نے شہرِقائد کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ) کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، نسٹ اور کامسیٹس یونیورسٹی کا کراچی میں نئے کیمپسز کا قیام ہوگا۔ ایم کیو ایم سندھ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر قائد کےعوام کے لیے ایک تاریخی کام کیا گیا ہے۔ یہ اقدام طلبہ کیلئے معیاری تعلیم کو بڑھانے کے ایم کیو ایم کے وژن کی تکمیل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سندھ کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہوئی آئی ہے۔ان یونیورسٹی کیمپسز کا کراچی میں قیام شہر کے طلبہ کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











