جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بنوں سے ممبر صوبائی اسمبلی پختون یار خان کی بنوں حملے کی شدید مذمت

05 مارچ, 2025 11:30

بنوں سے ممبر صوبائی اسمبلی پختون یار خان نے بنوں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایم پی اے پختون یار خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بنوں میں افطاری کے وقت ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی جس بھی شکل میں ہو، ہم اس کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں، خواتین اور شہریوں کی شہادت ناقابلِ برداشت ہے، ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات پر مکمل عمل ہو رہا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے خاندانوں کے صبر کے لیے دعا گو ہوں۔

پختون یار خان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم کل بھی تھا، آج بھی ہے، کل بھی رہے گا، بنوں کے عوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔

6 خوارج کو مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سیکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کر دیا اور باقی ماندا دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے، دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور  قریب گھر کی چھت منہمد ہونے سے معصوم لوگوں کے زخمی اور شہادتیں بھی ہوئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔