جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ہم پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم

05 مارچ, 2025 12:53

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ فروری میں پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے، ہم پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

وزیر اعظم نے پولیو کیسز کی بروقت شناخت، منفی رجحان کیلئے صوبائی انتظامیہ کی پذیرائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کیسز میں بتدریج کمی صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئی، وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

محمد شہباز شریف نے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تعاون کو سراہا۔

انہوں نے پولیو کے تمام ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کرنے اور سخت مانیٹرنگ کی ہدایت دی۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو انسداد پولیو مہم کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔